عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مذاکرات کے ذریعے افغان تنازع کا حل نکالنے پر زور دیا ہے تاکہ افغان عوام امن، استحکام اور عزت سے رہ سکیں۔
سینٹ پیٹرز اسکوائر میں زائرین اور سیاحوں سے خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے افغانستان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
انھوں نے شرکا سے قیام امن کے لیے اجتماعی دعا کی درخواست کی اور کہا کہ تشدد کا خاتمہ اور امن کی جیت ہی افغان عوام کے حق میں ہے۔