• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سیکورٹی انتظامات کے تحت شہر کے اندرونی راستے سیل

پشاور (اے پی پی) صوبائی دارالحکومت پشاور میں محرم الحرم کے دوران سیکورٹی انتظامات کے تحت شہر کے اندرونی راستوں کو سیل کرنے کاکام شروع کردیاگیا ہے جبکہ اندرون شہر کے رہائشیوں کاداخلہ شناختی کارڈ پرہوگا۔ایس ایس پی آپریشن پشاور یاسرآفریدی کے مطابق تمام ماتمی جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے، جلوس میں شامل ہونے والوں کوبھی چیک کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ شہریوں کوپریشانی کاسامنانہ کرناپڑےلہٰذا سیکیورٹی انتظامات کے تحت 9,10محرم کو موبائل سروس بند رہے گی۔

تازہ ترین