کراچی(اے پی پی، اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اسد عمر نے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرصاحب پگارا پیر صبغت اللہ شاہ اور پیر سید صدرالدین شاہ راشدی سے راجہ ہائوس میں ملاقات کی۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر انہوں نے پیر صاحب پگارا اور پیر سید صدر الدین شاہ راشدی سے انکی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات کے دوران ملکی موجودہ سیاسی صورتحال،افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور سندھ کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی صدراخان،جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی،عدنان کیہر،رضوان کیہر،عرفان اور دیگر موجود تھے ۔