کراچی (اسٹاف رپورٹر)گھوٹکی پولیس کی ڈیفنس فیز4میں کارروائی کے دوران سابق ڈپٹی کمشنر شکارپور اور سکھر رحیم بخش میتلو گرفتار کرلیا۔پولیس کےمطابق رحیم بخش میتلو پر گھوٹکی میں مقدمہ درج ہے۔ رحیم بخش میتلو نیب کیس میں گواہی نہ دینے کے لئے دباؤ ڈال رہے تھے ،ملزمان کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکیوں کا مقدمہ گھوٹکی میں درج ہے۔