• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ،حمزہ کی عبوری ضمانت کیس کی سما عت آج ہوگی

لاہور (این این آئی) العربیہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج (پیر) کو ہوگی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانتوں کی مدت پوری ہونے پر عدالت کے رو بروپیش ہوں گے اور توسیع کی استدعا کی جائے گی۔ شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کے الگ ،الگ ریفرنسوں پر بھی آج (پیر )کے روز احتساب عدالت میں سماعت ہو گی۔ علاوہ ازیں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدخان چیمہ کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت بھی آج (پیر) کے روز ہو گی۔
تازہ ترین