کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتراضلاع میں اتوار کو گرم اورخشک رہا ژوب، زیارت، بارکھان اور گردونواح میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37،بارکھان38، دالبندین 42، گوادر33، قلات32، خضدار39، لسبیلہ37، نوکنڈی42، سبی40، تربت39، ژوب 37اور زیارت میں 30ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج پیر کو صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گاجبکہ ژوب، زیارت، بارکھان اور گردونواح میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔