کوئٹہ شہر میں ساتویں محرم کے موقع پر شہر میں موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے، جلوس آج دوپہر کے وقت میکانگی روڈ سے نکالا جائے گا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت سے مختلف کمپنیوں کی موبائل فون سروسز بند ہونا شروع ہوگئی اور اس وقت تمام موبائل کمپنیوں کی سروس معطل ہیں۔
محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق آج ساتویں محرم کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کی بناء پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اسی فیصلے کے تحت سروس بند کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق موبائل فون سروسز کی بحالی رات تک ہوجانے کا امکان ہے۔