• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں افغان صورتحال پر بات ہوگی، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال پر کہنا ہے کہ آج وزيراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کياہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی۔

افغانستان کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ ليا جائے گا اور مشاورت کے بعد ہم اپنا موقف پیش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کا اہم وفد پاکستان ميں مشاورت کیلئے موجود ہے،یہ وفدامن عمل آگےبڑھانے کيلئے یہاں آیا ہے، دفترخارجہ ميں افغان وفد سے ملاقات ہوگی ۔

شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ افغان وفد سے افغانستان کی بہتری، امن و استحکام کيلئےبات ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم نےعاشورہ کے بعد افغانستان کےہمسایہ ممالک سےمشاورت کی منظوری دی ہے،افغانستان کے ہمسایہ ممالک سےمشاورت کا مقصد متفقہ لائحہ عمل بنانا ہے۔

شاہ محمود نے کہاکہ بھارت کو موجودہ حالات میں ذمہ داری کا ثبوت دينا چاہیے، دنیا، امن و استحکام کی خواہاں ہے اور توقع کرتی ہے کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے۔

وزير خارجہ نے کہاکہ خطے کی بہتری کيلئے بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

تازہ ترین