• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت طالبان کا مقابلہ کیوں نہیں کر سکی؟ کانگریس کا امریکی حکام سے سوال


امریکی کانگریس کے ارکان نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ افغان حکومت طالبان کا مقابلہ کیوں نہیں کر سکی؟، طالبان اتنی جلدی کیسے کامیاب ہوگئے۔

ری پبلکن رہنما نے سوال کیا کہ افغانستان میں طالبان اتنے کم وقت میں کیسے کامیاب ہوگئے، امریکا نے افغان حکومت کو فضائی کور کیوں نہیں دیا؟۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا، امریکا کو اس کے اثرات کئی دہائیوں تک برداشت کرنا ہوں گے؟۔

 امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ انخلا کی ٹائم لائن ٹرمپ انتظامیہ نے طے کی تھی، طالبان نے امریکی انخلا میں مداخلت کی تو امریکا کے پاس فضائی حملوں کی صلاحیت موجود ہے، کسی بھی امریکی پر حملے کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا۔

وزیردفاع نے کہا کہ امریکا کابل ایئرپورٹ کو کھلا اور محفوظ رکھنا چاہتا ہے۔

نینسی پلوسی نے حکام سے سوال کیا کہ اشرف غنی کہاں ہیں؟ جس پر سیکیورٹی حکام نے نینسی پلوسی کو جواب دینے سے گریز کیا۔

تازہ ترین