• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان؛ مندر پر حملے کے بعد نقل مکانی کرنے والے ہندو خاندانوں کی واپسی


سانحہ بھونگ کے باعث نقل مکانی کرنے والے ہندو خاندان اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے۔ ہندو تاجروں کے کاروبار بھی بحال ہوگئے۔ زندگی معمول پر آگئی۔

رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں ہونے والے سانحہ کے باعث نقل مکانی کرنے والے 120 ہندو خاندانوں میں سے 70 خاندان اپنے گھروں پر واپس آگئے جبکہ ہندو تاجروں کی بند ہونے والی 90 دکانوں میں سے 60 دکانیں کھل گئیں۔

بھونگ میں مندر اور اطراف کی آبادی کے لیے سیکیورٹی اہل کار بدستور تعینات ہیں۔

گھروں کو واپس لوٹنے والی ہندو برادری نے سانحہ کے ایک ہفتے بعد مندر کی تزئین و آرائش اور بحالی پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور ریاست کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ہندو برادری نے ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔

تازہ ترین