• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ، رمضان شوگر ملز، آشیانہ اقبال ریفرنسز پر سماعت 16ستمبر تک ملتوی

لاہور (نمائندہ جنگ، پی پی آئی) عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ، رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ریفرنسز پر سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی بینکنگ جرائم عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 4ستمبر تک توسیع اور احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 16ستمبر تک ملتوی کردی ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ عدالتوںمیں پیش ہوئے۔

تازہ ترین