کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے ٹھٹھہ سے گرفتار مبینہ را ایجنٹ بچل کو رہا کردیا۔ملزم کو جے آئی ٹی میں کلیئر قرار دیا گیا ہے۔
جوائنٹ انٹیرو گیشن ٹیم نے ٹھٹھہ سے گرفتار مبینہ را ایجنٹ بچل کی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم بچل کے خلاف الزام ثابت نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کے ساتھی صدام کے خلاف شواہد ملے ہیں جسے عدالت میں پیش کردیا گیاہے۔
ملزم کے خلاف شواہد نہ ملنے پر انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے ملزم کو رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزم کو گھر واپسی کیلئے بس کا کرایہ بھی دیا۔