• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیف انجینئر فرحان عمر کا عدالت میں بیان مکمل ہوگیا۔

نیب گواہ نے کہا کہ کراچی میں نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوا اور متعلقہ ریکارڈ پیش کرتے ہوئے ان کے حوالے کردیا ۔

ریفرنس کی آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا نیب گواہ کے بیان پر جرح کریں گے۔

تازہ ترین