وزیراعظم عمران خان سے افغان سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے، جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان نے افغان وفد سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہم ذمے داری افغان رہنماؤں پر عائد ہوتی ہے، فریقین سیاسی صورتحال کی اہمیت کو سمجھیں۔
وفد نے دوران گفتگو افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
افغان وفد نے مزید کہا کہ پاکستان سے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔