آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سیاسی قیادت پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے، تصفیے کے حصول میں افغانستان کی ہر ممکن مدد کو تیار ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ سب کی شمولیت کے ساتھ تصفیہ علاقائی امن اور خوش حالی کے لیے اہم ہے، پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وفد نے افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں اور کردار کو تسلیم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وفد نے پاک فوج کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیا اور سراہا۔
افغان وفد نے افغانستان کی سماجی، اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔