• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے اب تک کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیدیا

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابل میں افغان طالبان کے آنے کے بعد سے اب تک کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں، افغان طالبان سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے لوگ افغان صوبے نورستان کی پہاڑیوں اور نگار کے علاقے میں ہیں، اس سلسلے میں افغان طالبان سے رابطے میں ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ طالبان سے واضح طور پر کہا ہے نہ پاکستان کوئی مداخلت کرے گا نہ افغانستان سے مداخلت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چمن اور طورخم سرحد پر تجارتی آمدورفت ہورہی ہے۔

تازہ ترین