• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ کے گاؤں امام بخش بروہی میں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو قتل  کردیا گیا۔ 

ایس ایس پی عمران احمد نے کہا کہ قتل کا واقعہ 10 اور 11 اگست کی رات پیش آیا۔

انھوں نے بتایا کہ مقتولین کی خاموشی سے تدفین کردی گئی تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق قتل کے الزام میں لڑکی کے والد اور 2 بھائیوں کو  گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ قبرکشائی اور میڈیکل بورڈ بنانے کے لیے درخواست کی ہے۔

تازہ ترین