سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے کرانے سے متعلق سپریم کورٹ نے تفصیلی رائے جاری کردی۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے کہ انتخابات شفاف، ایمان دارانہ اور بدعنوانیوں سے پاک کرائے، شفاف انتخابات کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ انتظامیہ کے ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، ووٹ کے خفیہ رہنے کے معاملے پر سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے۔
سپریم کورٹ کے طے کردہ اصول کے تحت ووٹ کی رازداری تاقیامت نہیں رہ سکتی۔
صدر مملکت کی جانب سے صدارتی ریفرنس کے ذریعے سپریم کورٹ سے رائے طلب کی گئی تھی۔
تفصیلی رائے چار ایک کی اکثریت سے جاری کی گئی۔