وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔ کچھ قوتیں خطے کے امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عراق میں زائرین کی سہولت کیلئے نجف اور کربلا میں قونصلیٹ قائم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ زائرین کی سہولت کیلئے پاکستان ہاؤس بھی تعمیر کریں گے۔عراقی حکومت نے درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔