اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے سینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ ملک میں احتساب کے عمل کی حالت سب کے سامنے ہے، تین سال سے کہہ رہا ہوں کہ عدالتی کارروائی کیلئے کیمرے لگائیں،نام نہاد احتساب کا عمل سب کو دکھانا چاہئے،موجودہ حکومت اسی ٹرمینل سے اضافی معاہدہ کرنا چاہتی ہے، احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ موجودہ حکومت نے مہنگی ایل این جی خریدی اور اس میں کرپشن کی، چیئرمین نیب اپنی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے کوششیں کررہے ہیں انکو حکومتی کرپشن نظر نہیں آتی، افغانستان کے بارے میں جو حکومت کی پالیسی ہو گی اسکے اثرات بھی گہرے ہونگے۔