• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، سرکاری ملازمین کی بحالی سے متعلق ایکٹ 2010ء کالعدم قرار

اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ایکٹ 2010ء کے ذریعے بحال ہونے اور ترقی پانے والے سول ایوی ایشن،پاکستان ٹیلی کمیونیکشن ،انٹیلی جنس بیورو اور ٹریڈنگ کارپوریشن سمیت 72اداروں کے ملازمین سے متعلق تفصیلی ٖفیصلہ جاری کر دیا ۔ عدالت عظمی نے مذکورہ بالا ملازمین کی بحالی اور ترقی سے متعلق برطرف ملازمین (بحالی ) آرڈیننس ایکٹ 2010 ء کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ایکٹ 2010ء کے ذریعے ملازمین کو ملنے والے فوائد فوری رو ک دینے کا حکم دے دیا ۔ پیر کو سپریم کورٹ سے جاری تفصیلی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بنایا جانے والا ایکٹ 2010 ء ایک خاص طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لئے تھا،2010 ء ایکٹ کے ذریعے ریگولر ملازمین کی حق تلفی کی گئی،برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 ء کالعدم قرار دیا جاتا ہے ۔ عدالت عظمی نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 ء سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین اپنی سابقہ پوزیشن پر واپس جائیں گئے ۔

تازہ ترین