نامور اداکار عدنان صدیقی نے مینارِ پاکستان پر نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنے میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کردیا۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ ’اب ایسی صورتحال میں کہ جب ہمارے پاس مینارِ پاکستان واقعے کے تمام تر شواہد موجود ہیں تو ملزمان اب تک سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں گئے؟‘
انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم ان پولیس اہلکاروں کو اس بھیانک فعل کے ذمہ داران کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ایکشن میں نہیں دیکھ سکتے ہیں؟
اداکار نے یہ بھی کہا کہ کیا ہماری خواتین کا یہ حق بھی نہیں ہے؟
واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا، خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔