• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینارِ پاکستان واقعہ تشویش ناک ہے، شہباز شریف


مسلم لیگ ن کےصدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میناِر پاکستان میں خاتون اور اُن کے ساتھیوں کو سیکڑوں افراد نے ہراساں کیا، یہ تشویش ناک ہے کہ ہمارا معاشرہ کہاں جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے میناِر پاکستان  کے مقام پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

شہبازشریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ پیش آئے حالیہ افسوس ناک واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ کیفیت مضبوط جڑیں رکھتی ہے جو شرم ناک ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کے لیے باعثِ شرم ہے۔

تازہ ترین