وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ مینار پاکستان واقعے پر گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی و بدسلوکی پر پنجاب حکومت متحرک ہوگئی ہے۔
راجا بشارت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مینار پاکستان واقعے کے ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کی جیسے ہی شناخت ہوگی اُن کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
وزیر قانون پنجاب نے مزید کہا کہ واقعے کے ذمے داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ موٹر وے واقعے کی طرح اس کیس میں بھی تیز ترین کارروائی ہوگی۔