وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مینار پاکستان پر خاتون سے دست درازی کے واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
ایک بیان میں عثمان بزدار نےکہا کہ خاتون سے دست درازی کا واقعہ دردناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں نہ صرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، انصاف مہیا کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے حکومت آخری حد تک جائے گی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کی نادرا اور ویڈیو فوٹیجز کے ذریعے نشاندہی کروائی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔