• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کی پہلی بار سیٹ پر واپسی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی تاجر راج کندرا کی اہلیہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلی بار سپر ڈانس کے سیٹ پر واپس آگئیں۔

واضح رہے کہ راج کندرا کو ممبئی پولیس نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف انٹرنیٹ ایپس پر اسٹریمنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ روز ہی راج کندرا کو کئی ہفتوں تک جوڈیشل کسٹڈی میں گزارنے کے بعد عبوری ریلیف پر چھوڑا گیا ہے۔

شلپا کی سیٹ پر دوبارہ آمد کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ جبکہ کچھ تصاویر بھی آن لائن شیئر کی گئی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلپا ساڑھی میں ملبوس سیٹ کی جانب خاموشی سے جارہی ہیں، اس موقع پر انھیں دیکھ کر پاپارازیز نے ہاتھ بھی ہلائے۔

ایک بھارتی اخبار کے مطابق جب شلپا پروگرام میں واپس آئیں تو کریو کافی جذباتی ہوگیا تھا۔

تازہ ترین