چین کے صدر شی جن پنگ اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چین اور ایران نے افغانستان میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی، استحکام اور امن کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تمام افغان شہری افغانستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے تعاون کریں۔
چینی صدر نے بھی افغانستان میں چین اور ایران کے مشترکہ مفادات پر زور دیا۔
چینی صدر نے اس موقع پر کہا کہ نئی صورتحال میں تعاون اور رابطہ کاری مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔