• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت ہائبرڈ وار ہے، 750 ویب سائٹس بند کیں، شاہ محمود

ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا خطہ ایک نازک دور سے گزر رہا ہے،بیرونی طاقتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، قوم کو تقسیم اور دل آزاری کرکے منظم تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایک منظم سازش کے ذریعے اندرونی انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں ایسی قوتوں کو بے نقاب کرنا ہوگا اور منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ بدھ کوانجمن ثقافت پاکستان کے زیر اہتمام ملتان میں 43ویں سالانہ حسینیہ کانفرنس سے صدارتی خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے 750ویب سائٹس کو بے نقاب کیا جو داخلی انتشار پیدا کررہی ہیں، ان ویب سائٹ کے تانے بانے ان ممالک سے ملتے ہیں جو داخلی انتشا رپھیلانا چاہتے ہیں۔ حسینی اور یزیدی فکرکی جنگ 1400سال سے جاری ہے، جنگ کی شکل اور انداز بدل گئے ہیں اس وقت ہائیبرڈ وار چل رہی ہے۔

تازہ ترین