• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای الیون، نالے کی کشادگی کم کرنیکا معاملہ ، انکوائری کا حکم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے سیکٹر ای الیون سے گزرنے والے نالے کی کشادگی کم کرنے کے معاملہ کی با ضابطہ انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ ڈی جی ورکس عمرفاروق خان کو انکوائری کمیٹی کا چیئر مین مقرر کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر بی سی ایس شہزادہ فیصل نعیم اور ڈائریکٹر سنٹرل لیبارٹری نعمان شیخ کو کمیٹی کاممبر مقرر کیا گیا ہے۔ پلاننگ ونگ کے تین افسروں غلام سرور سندھو ‘ ظفر اقبال اور عبد الحق بروہی کو چارج شیٹ جاری کردی گئی ہے۔ الزام یہ ہے کہ پا کستان میڈیکل کو آ پریٹو ہا ئوسنگ سوسائٹی کے نظر ثانی شدہ لے آ ؤٹ پلان کی منظوری دی گئی جس میں نالہ کی چوڑائی 40فٹ سے کم کرکے 18فٹ کردی گئی ۔ سینٹ کی مجلس قائمہ نے یکم مارچ 2012کے اجلاس میں نالہ کے بارے میں تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔ سو سائٹی نے نالہ کی چوڑائی کم کرکے پلاٹ تخلیق کئے جس کی وجہ سے بارش کے سیلابی پا نی کا راستہ محدود ہوگیا اور علاقہ زیر آب آ گیا۔
تازہ ترین