• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور کے جلوس کے روٹس کی صفائی کا معائنہ ، اضافی عملہ تعینات

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ر)کرنل اجمل صابر راجہ نے یوم عاشور کے جلوس کے روٹس کی صفائی کے کا معائنہ کرنے کیلئے شہر کادورہ کیا۔ انہوںنے سینئر منیجر آپریشن محمد حسنین کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کا معائنہ کریں،تمام عملے اور افسران کو الرٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے ارد گرد صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں،اس موقع پر فیلڈ سٹاف نے بتایا کہ 9 اور 10 محرم کو صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے شہر میں صفائی کیلئے اضافی عملہ بھی تعینات کر دیا ہے۔
تازہ ترین