نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ میں پاکستان اے ٹیم نے انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ اور جے آر وردھنے ٹرافی جیت لی۔
پاکستان بی نے دوسری اور سری لنکن ٹیم نے تیسری پوزیشن لی، بنگلادیش چوتھی اور آخری پوزیشن پر رہا۔
ڈی ایچ اے گالف کلب میں ہونے والی چیمپئن شپ کے انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ اور جے آر وردھنے ٹرافی دونوں ٹائٹل پاکستان کے نام رہے۔
پاکستان اے ٹیم نے پہلی پوزیشن لی تو دوسری پوزیشن پاکستان بی کے نام رہی، جنہوں نے چیمپئن شپ کے دوسرے روز شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف دو اوور پار کا اسکور بنایا۔
انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ میں پاکستان اے ٹیم نے دوسرے روز 10 اوور پار کھیلا، پاکستان اے نے 16 اوور پار کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا۔
سری لنکن ٹیم 12 اوور پار کھیل کر 24 اوور پار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، بنگلادیش کی ٹیم 28 اوور پار کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئی۔