• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈے کے حملے میں اب تک گرفتاری کیوں نہیں؟ طلال چوہدری نے وجہ بتادی

وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج انڈا پھینکنے کو حملہ سمجھا گیا، کلثوم نواز بیمار تھیں اسپتال میں ان کے کمرے تک گئے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگوکے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کو ایسی چھوٹی حرکت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس انتظار کر رہی ہے کہ جن کی گاڑیاں توڑی گئیں، ان کی درخواست آئے تو کارروائی آگے بڑھے لیکن درخواست اب تک نہیں پہنچی ہے۔

وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ انڈا پھینکنے والی خواتین خیبر پختونخوا سے آئی ہیں، دیگر خواتین بھی آئی تھیں، اگر پولیس کے پاس پی ٹی آئی کی درخواست گئی ہے تو پولیس کارروائی کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ انڈے، جوتا اور سیاہی پھینکنا کس نے سکھایا؟ آج یہ اسی کا شکار ہیں، جن پر انڈے سے حملہ ہوا ان کی درخواست آئے تو گرفتاری ہوگی۔

سینیٹر طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حفاظتی تحویل میں منتقل کرنا اور حراست میں لینے میں فرق ہے، مزید کارروائی سے پہلے ان کی درخواست کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک چیزیں پوری نہ ہوں کیسے ہم کسی کو گرفتار کرسکتے ہیں، پہلے بھی لوگ ان کے خلاف احتجاج کرنے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آتے رہے ہیں۔

وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 25 مئی کو ریاستی اداروں پر حملہ کیا، سی سی ٹی وی تھی اس کے باوجود کچھ نہیں ہوا، بعض اوقات سی سی ٹی وی اور دیگر چیزیں ہوتی ہیں سزا نہیں ہوپاتی۔

قومی خبریں سے مزید