• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ 40لاکھ کی ڈکیتی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ رمنا کے علاقے میں چار ڈاکواہلخانہ کو یرغمال بناکر ایک کروڑچالیس لاکھ روپے کی نقدی و زیورات لوٹ کرچلتے بنے ۔جی الیون تھری مین ڈبل روڈ کے رہائشی میر خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اڑھائی بجے اپنے گھر سے جی ایٹ کیلئے نکلاکہ چارنامعلوم ڈاکو انکے گھر میں گھس آئے اسوقت گھر میں انکا بیٹا شعیب میر ،بیوی اور دو بیٹیاں موجود تھیں۔ ملزمان نے اوپر والے پورشن سے بیگ اٹھایا جس میں سے ایک کروڑ چھتیس لاکھ روپے کی نقدی اورسونے کے دو کڑے بھی تھے جنکی مجموعی مالیت ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے بنتی ہے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ملزمان میں سے ایک پشتو جبکہ باقی اردو بول رہے تھے ۔
تازہ ترین