• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ریسکیو1122کی طرف سے عزاداروں کیلئے میڈیکل کیمپ

پشاور (اے پی پی)ریسکیو1122نے امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر میں میں عزاداروں کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کیا،میڈیکل کیمپ میں ایمبولینسز، فائر ویکلز، الٹرین ویکل، ایمرجنسی میڈیجل ریسپانس یونٹ (بس)ضروری ادویات اور میڈیکل ٹیکنیشنز تعینات کیے گئے اس ودران ریسکیو1122پشاور: ریسکیو1122نے 175 سے زائد عزاداروں کو طبی امداد فراہم کیں اورایک درجن کے قریب عزاداروں کو ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور ڈاکٹر میر عالم خان نے خود زخمیوں کی مرہم پٹی کی ریسکیو1122نے ماتمی جلوس کے ہمراہ 10اہلکاروں پر مشتمل خصوصی میڈیکل ٹیم بھی تعینات کی ہے اس کے علاوہ عزاداروں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے مرد اہلکاروں کے ہمراہ خواتین میڈیکل ٹیکنشنز بھی تعینات کی گئیں۔
تازہ ترین