وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کربلا کے شہداء کو سلام ہے کہ جن کی قربانیوں کی بدولت آج اسلام زندہ ہے۔
یہ بات وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاشورہ محرم کے حوالے سے جاری کیئے گئے ایک پیغام میں کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہادتِ امامِ حسین رضی اللّٰہ عنہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواسۂ رسول رضی اللّٰہ عنہ نے کربلا میں دینِ حق کی خاطر اپنے خاندان کو قربان کر دیا۔