• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف ملک گیر کارروائی کی جائے ،جلال محمود شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمو دشاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کرپشن کے معاملے پر ایک دوسرے کا دفاع کرتی رہی ہیں اور اب پنا ما لیکس کے معاملے پر پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کو بلیک میل کر رہی ہے ، بلوچستان میں سابقہ سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی گرفتاری اور60کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد ہونا خوش آئند ہے اگر سندھ میں بھی کرپٹ سیاستدانوں او ر افسران کے گھر کی تلاشی لی جائے تو ا س سے زیاد ہ دولت بر آمد ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو ایس یو پی کے دفتر حیدرمنزل پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلال محمود شاہ نے کہا کہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف ملک گیر کارروائی کا آغاز کیا جائے ، میں خود کو اور اپنی جماعت کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں۔
تازہ ترین