• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان اور سابق حکمراں ملکر قابل قبول سیاسی ڈھانچہ بنائیں‘ شاہ محمود

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سب چاہتے ہیں افغان طالبان اور سابق حکمران مل بیٹھ کر سب کیلئے قابلِ قبول سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں‘کچھ امن مخالف قوتیں " اسپائیلرز" کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں‘ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے،ہم نہیں چاہیں گےکہ90ءکی دہائی کی غلطیاں دہرائی جائیں ۔جمعہ کو افغانستان کی صورتحال پراپنےبیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر سب کی نظرہے‘افغانستان سے پر امن انخلا کے حامی ہیں،پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ کابل میں تعینات ہمارے سفیر کے بھی مختلف شخصیات کے ساتھ روابط ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین