• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر(اکبر جندانی۔نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔ احتجاجا سید ظہورشاہ ہاشمی ایونیو پر ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے اس کو بند کردیا جس کی وجہ سے دو طرفہ ٹریفک گھنٹوں تک معطل ہوکر رہ گئی۔ بعد ازاں نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی مداخلت پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

تازہ ترین