• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر، عاشورہ کے جلوس میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

بہاولنگر( نمائندہ جنگ ) عاشورہ محرم الحرام کے جلوس میں دھماکہ سے 7سالہ بچی سمیت 2 افراد جا ں بحق اور40زخمی ہوگئے،2شدید زخمیوں کو بہاولپور ریفر کردیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو10،10لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو5،5لاکھ روپے جبکہ دیگر11زخمیوں کوایک،ایک لاکھ روپےمالی امداددی جائےگی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزیر انفارمیشن فواد چوہدری نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے ،دوسری طرف صوبائی وزیر شوکت لالیکا نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، کمشنر بہاولپور، آر پی او ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کی اور یوم عاشور پر دھماکہ کے مرکزی ملزم کوگرفتار کرنے کا دعوی کیا، صوبائی وزیر شوکت لالیکا نے عاشورہ جلوس دھماکہ کے متاثرین کے دھرنا ختم کرانے کے بعد میڈیا بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اورسانحہ کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جارہی ہیں،ملزم کے سہولت کاروں اور دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا ،دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ جامعتہ الزہرہ مہاجرکالونی سے برآمد ہونے والے ذوالجناح ،تعزیے اور علم کا جلوس پرانی امام بارگاہ توفیق شاہ سے ہوتاہوا جیل روڈ پر جامع مسجد مہاجرکالونی کے سامنے پہنچا تو اس پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے 40کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین