• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملے سے روکیں، شاہ محمود


کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت سب کی پہلی ترجیح افغانستان میں اقتدار کی پرامن منتقلی ہے، طالبان مثبت سوچ کا مظاہرہ کررہے ہیں دنیا کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ہے، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے کرنا ہے،ٹی ٹی پی پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرتی رہی ہے، یہ منطقی بات ہے کہ افغان طالبان کو ٹی ٹی پی کو ایسی حرکتوں سے روکنا ہوگا۔وہ جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں نمائندہ خصوصی جیو نیوز اعزاز سید اور صحافی سمیرا خان بھی شریک تھیں۔

تازہ ترین