چند روز قبل بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لائی جانے والی امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کو صحت مند قرار دے دیا گیا، جس کے بعد وہ اپنے گھر بھی منتقل ہوگئیں۔
اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی شہری سنتھیا رچی کی طبعیت سنبھل گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولی کلینک اسپتال کے شعبہ میڈیسن کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے تمام ٹیسٹ کا جائزہ لیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی کو دن میں آئی سی یو سے آفیسر وارڈ میں شفٹ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے سنتھیا رچی کو صحت مند قرار دے دیا، جبکہ طبعیت سنبھلنے پر وہ اپنی رہائش گاہ منتقل ہوگئیں۔
خیال رہے کہ سنتھیا رچی کو 2 روز قبل بےہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔