پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے حکومتی اصلاحات مسترد کردیں، جب تک الیکشن کا نظام شفاف نہیں ہوگا جمہوریت نہیں پنپ سکے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں جلسوں اور ریلیوں کا شیڈول طے کیا گیا ہے، پی ڈی ایم اپوزیشن کا اتحاد ہے جو آئین کی بالادستی کی بات کرتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ نام نہاد انتخابی اصلاحات عوام کے حق اور رائے پر ڈاکہ ڈالنے کا منصوبہ ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 6 مہینے پہلے چارٹر فار پاکستان کا اعادہ کیا تھا اس پر کام ہوا تھا، کمیٹی بنائی گئی ہے جو میثاق پاکستان کو مکمل کرے گی اور سربراہی اجلاس میں رکھے گی۔