پشاور(نامہ نگار)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پشاور ائر پورٹ کے احاطے میں1956ءمیں قائم فلائنگ کلب کو مبینہ طورپر مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کے باعث تالے لگاکر سیل کر دیا، کلب تقریباً 70سے 80لاکھ کا مقروض تھا،سول ایوی ایشن نے واجبات کی ریکوری کیلئے کارروائی شروع کردی،اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زرائع نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر ا س بات کی تصدیق کی کہ پشاور فلائنگ کلب تقریباً 70سے 80لاکھ کا مقروض تھا جس میں چالیس سے پچاس لاکھ روپے سول ایوی ایشن کے واجبات تھے ، جس کی وجہ سے نہ صرف فلائنگ کلب کو اسے سیل کردیاگیاہے بلکہ سول ایوی ایشن نے اپنے واجبات کی ریکوری کے لئے کاروائی بھی شروع کردی ہے،تاہم انہوں نے کلب کے بارے میں مذید تفصلات سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔