ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار )افغانستان میں نظریئے نے اسلحے اور ڈالر کو شکست دی، طالبان کا عام معافی اور خواتین کو اسلامی طریقے سے کام کرنے کی اجازت دینا خوش آئند ہے،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے عوام کو مہنگائی تلے دبا دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے ٹنڈوالہ یار میں جماعت اسلامی کے80 ویں یوم تاسیس کے موقع پرجلسہ عام سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں ہے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت سے ناصرف امریکا بلکہ بھارت کو بھی شکست ہوئی ہے افغانستان میں نظریئے نے اسلحے اور ڈالر کو شکست دی، طالبان کا عام معافی اور خواتین کو اسلامی طریقے سے کام کرنے کی اجازت دینا خوش آئند ہے،امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ افغان عوام نے 1 بار نہیں 3 بار سپر طاقتوں کو سرنگوں کیا، کابل اور اسلام آباد یک جان دو قالب ہیں۔