• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، 65 جاں بحق، کراچی میں مثبت کیسز کم، پشاور میں اضافہ

کراچی، اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز)کورونا کے مزید 3ہزار84 نئے کیسز رپورٹ، 65 مریض جاںبحق ، کراچی میں مثبت کیسز کم، پشاور میں اضافہ،سندھ میں24مریض چل بسے،941کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا کےسرکاری اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53 ہزار 770 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3084 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 65 افراد انتقال کرگئے،مثبت کیسز کی شرح 5.73 رہی۔

ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 848 ہوگئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 19 ہزار 970 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3648 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 6 ہزار 78 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 89044 ہے۔ادھر پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 27 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین