اسلام آباد ( وقائع نگار ) مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ یہ حکومت خود فیک نیوز کی پیداوار ، اپنے جرائم چھپانا چاہتی ہے،عمران سمجھتے ہیں سچ وہ ہے جو خود بولتے ہیں، وزیر اطلاعات نے میڈیا یونینز کے بارے میں جھوٹ بول کر خود کو بے نقاب کیا،تباہی سرکار پی ایم ڈی اے کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے اور عمران خان اپنے سارے شیرو ں کیساتھ پی ایم ڈی اے میں بھرتی ہو چکے ہیں ،عمران خان اور ان کے ایجنٹ صداقت سے ڈرتے ہیں ۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ۔