• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی باشندوں کی حفاظت کے لئے پاکستان اور چین مشترکہ حکمت عملی بنارہے ہیں، شیخ رشید

چینی باشندوں کی حفاظت کے لئے پاکستان اور چین مشترکہ حکمت عملی بنارہے ہیں، شیخ رشید


اسلام آباد(اے پی پی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے، افغانستان میں امن اورمستحکم حکومت کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے د یں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران کیاجبکہ نونگ رونگ کا کہناتھاکہ چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئےسکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کیا جائے۔ 

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ رشید نے چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو ظہرانہ بھی دیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے، چینی شہریوں اور پاکستان میں کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے، چینی شہریوں کی حفاظت کےلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کر ر ہی ہیں، چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئےسکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کیا جائے۔

تازہ ترین