• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ آئے روز قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں فوج کے کیپٹن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے شہید افسر کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین دہشت گردی واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ آئے روز قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین