پشاور میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے لیے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ہوگیا، انٹری ٹیسٹ کےنتائج کا اعلان ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلویشن ایجنسی نے کیا۔
انٹری ٹیسٹ میں محمد حمزہ نے 676 نمبر لےکر انٹری ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، عبیدالرحمان نے 620 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ لائبہ گلالئی نے 600 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ میں 7 ہزار 741 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 7 ہزار273 امیدوار 33 فیصد نمبر بھی حاصل نہیں کرسکے۔
معاون خصوصی اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش نے انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ پر جاری بیان میں کہا کہ انٹری ٹیسٹ کڑی نگرانی میں شفاف طریقے سے مکمل ہوا، انٹری ٹیسٹ میں کسی بے قاعدگی کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
کامران بنگش نے کہا کہ امیدواروں اور والدین نے وزیراعلیٰ کی میرٹ پالیسی کا خیرمقدم کیا۔