• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ کا الزام لگانے پر پی ایچ ایف کو2 کروڑ 10لاکھ کا نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ) قومی ہاکی کھلاڑی نیلمہ حسین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کرنے پر دو کروڑ دس لاکھ روپے کا نوٹس بھجوا دیا ، ان کا کہنا ہے کہ فیڈریشن ثبوت دے یا پھر معافی مانگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیلمہ حسین نے کہا کہ تین ہاکی کھلاڑیوں نے ان سے بیس لاکھ روپے کا فراڈ کیا اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ان پر انسانی ا سمگلنگ کی درخواست دے دی ۔ فیڈریشن نے چودہ روز میں معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کے لیے تیار رہے۔
تازہ ترین